turky-urdu-logo

ترکی: گھروں کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی

ترکی میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گھروں کی خرید و فروخت میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔

ترک ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال جنوری فروری میں ایک لاکھ 52 ہزار گھروں کی ٹریڈنگ ہوئی۔ گذشتہ سال کی اسی مدت میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد گھروں کی تجارت ہوئی تھی۔

دو ماہ میں ترکی کی رئیل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی 28 فیصد کم ہو گئی۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق جنوری اور فروری میں غیر ملکیوں نے 5,639 گھر خریدے۔

فروری میں مجموعی طور پر 81 ہزار 222 گھروں کی خریدو فروخت ہوئی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 31.6 فیصد کم ہے۔ ان میں 24 ہزار 737 نئے گھر شامل ہیں۔

ترک ادارہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ گنجان آباد شہر استنبول کے گھوں کی سب سے زیادہ ٹریڈنگ ہوئی۔ استنبول کے 15,929 گھروں کی خرید وفروخت ہوئی۔ دارالحکومت انقرہ 7,757 اور ساحلی صوبے آئجن 4،659  گھروں کی خرید و فروخت کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر ملکیوں نے سب سے زیادہ گھر استنبول میں خریدے۔ فروری میں ایرانیوں نے سب سے زیادہ 477 گھروں کی خریداری کی۔

رئیل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں میں عراق دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر رہا۔

Read Previous

شام میں امن کی بحالی مغربی ممالک کے ترکی سے تعاون پر منحصر ہے؛ ایردوان

Read Next

کوسووہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

Leave a Reply