turky-urdu-logo

شام میں امن کی بحالی مغربی ممالک کے ترکی سے تعاون پر منحصر ہے؛ ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا  ماننا ہے کہ  شام میں امن اور استحکام کی بحالی ترکی کو فراہم کردہ  مغربی ممالک کی  حمایت پر منحصر ہے۔

شام کی خانہ جنگی کے دس سال مکمل ہونےکی مناسبت سے  بلوم برگ پر اپنا ایک مقالہ پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ شام میں جاری جنگ کا پر امن حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک شام کی علا۱قائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کا احترم نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں خانہ جنگی کے دس سال مکمل ہونے پر ہمیں ان ہزاروں  افراد کو یاد کرنا چائیے جو یا تو ہلاک ہو چکے ہیں یا تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ علاوہ ازیں لاکھوں  افراد گھروں سے بے گھر ہو گئے جنہوں نے جمہوریت ، آزادی اور انسانی حقوق کا مطالبہ کیا۔  

صدر نے کہا کہ  شام میں ترک فوج کا مقامی قوتوں کے ہمراہ حفاظتی علاقوں کا قیام شام کے مستقبل سے وابستگی کا ثبوت ہےجہاں مغربی طاقتوں کو  دہشتگرد تنظیموں وائی پی جی وغیرہ کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،مجھے امریکی انتظامیہ سے بھی امید ہے کہ وہ  اس سلسلے میں اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے شامی خانہ جنگی کے خاتمے اور وہاں ایک جمہوری حکومت کے قیام میں تعاون کو ممکن بناِئے گی ۔

صدر   نے مزید کہا شامی عوام نے انسانی وقار کے منافی تمام مطالبات رد کر دیئے ہیں جو کہ اس بحران کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں، میری مغربی ممالک سے درخواست ہے کہ وہ انسانی بحران کے خاتمے  کےلیے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ،ترکی کے بوجھ کو بانٹیں بصورت دیگر یورپی ممالک کےلیے مہاجرین کے نئے قافلوں کا سفر نا گزیر بن سکتا ہے۔

Read Previous

ترکی: مزید 13 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ترکی: گھروں کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی

Leave a Reply