turky-urdu-logo

ترکی، پولیس نے بے گھر شخص کو جرمانہ عائد کرنے پر معذرت کر لی

ترکی میں پولیس نے ایک بے گھر شخص کو وبا کے خلاف اقدامات پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کرنے پر معافی مانگ لی۔

علی صفتجے نے بتایا کہ وہ عارضی طور پر  انقرہ میں ہے جہاں اس کا کوئی گھر بار نہیں ہے اس کے باوجود   ڈیوٹی پر معمور پولیس افسر نے اس پر جرمانہ عائد کر دیا۔

سیکیورٹی جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ٹویٹر اکاونٹ  پر  جاری کردہ پیغام میں کہا گیا "ہمارا پولیس افسر صرف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ لیکن  ہم اس بات سے بھی متفق ہیں کہ ہمیں سیاق و سباق کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔”

“ہم نے علی صفتجے سے رابطہ کیا اور  انہیں ضروری امداد اور رہائش فراہم کی۔ "ہم اسے اس کے آبائی شہر منتقل کرنے کا بھی انتظام کریں گے۔

Read Previous

مشہور ترکش پروفیسر اورہان کورال وفات پا گئے

Read Next

ترکی سے عراق کو بجلی کی ایکسپورٹ آج سے شروع ہو گئی

Leave a Reply