fbpx
ozIstanbul

شام میں ترک فورسز پر حملوں سے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، ترک صدر ایردوان

شام میں ترک سیکیورٹی فورسز پر مسلسل دہشت گرد حملوں سے ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، شام کے شمالی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کا ترک سیکیورٹی فورسز یا مقامی فورسز کے ذریعے صفایا کر دیا جائے گا۔

ترک صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد  نیور کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ   اتوار کو ترک سیکیورٹی فورسز پر حملے میں دو ترک فوجی شہید ہو گئے تھے جبکہ  دو  اہلکار زخمی  ہو گئے۔

صدرکا کہنا تھا کہ  شام  کے شمالی علاقوں  سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا نام ونشان مٹا دیں گے ۔ اس مقصد کے لیے ترک فورسز       اور شام کی مقامی فورسز کی مدد لی جائے  گی۔

صدر ایردوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ترکی نے  2016 سے شمالی شام کے علاقوں میں  دہشتگردوں کے خلاف تین آپریشنز کیے۔

ترک صدر  کے مطابق   رواں سال 153 دہشتگردوں  نے  سیکورٹی فورسز  کے سامنے ہتھیار ڈالے   اور ایک ہزار سے زائد افراد  کو گزشتہ پانچ سالوں  میں دہشتگردوں  سے  بازیاب کروایا۔

ترکی دہشتگرد تنظیم  پی کے کے،  داعش اور فیٹو کے خلاف جنگ   میں کئی سالوں سے  ملوث ہے۔

پچھلا پڑھیں

اسرائیلی وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے

اگلا پڑھیں

طالبان کے ساتھ دوحہ میں مذاکرت دوٹوک اور پیشہ ورانہ رہے، امریکہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے