ترکی میں تیسرا انٹرنیشنل ایمیٹی شارٹ فلم فیسٹیول شروع ہو گیا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث یہ میلہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔
تین روز جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 48 شارٹ فلمز دکھائی جائیں گی۔
اس سال فلم فیسٹیول کو ترکی کے مشہور شاعر یونس ایمرے کے نام منسوب کیا گیا ہے۔
پہلے دن جو فلمز دکھائی جائیں گی ان میں Where we come from, Le Syndrome d’Archibald, Dummy, Shriek, Tor شامل ہیں۔
یہ تمام فلمیں www.dostlukfilmfestival.com پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس فلم فیسٹیول کو ترک سیاحت و ثقافت نے سپانسر کیا ہے۔
Tags: ترک ثقافت