صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ اگر یورپین یونین نے ترکی پر پابندیاں عائد کیں تو اس سے یونان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب ہونے کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔
مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور ترکی کے درمیان سمندری حدود کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ یہ معاملہ ترکی کے بحری جہاز اروچ رئیس کی تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں شروع کرنے پر مزید بگڑ گیا۔
یورپین یونین کے رکن یونان نے ترک بحری جہاز اروچ رئیس کی سرگرمیوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔ یونان کی درخواست پر یورپین یونین کا ایک اہم اجلاس جمعرات کو ہو گا جس میں یونین کے سربراہ شرکت کریں گے۔
گذشتہ ہفتے ترکی کے اروچ رئیس کو تکنیکی مرمت و دیکھ بھال کے لئے واپس بلا لیا تھا۔
صدراتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ مذاکرات کے لئے فضا سازگار ہے۔ یورپین یونین کا کہنا تھا کہ اگر ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں نہ روکیں تو اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔