turky-urdu-logo

ترکی: 2023 کے صدارتی انتخابات کی نئی سیاسی صف بندی، اپوزیشن کا ایک اور پارلیمنٹیرین مستعفی

ترکی میں 2023 کے صدارتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ نئی سیاسی صف بندیاں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن کی جماعتوں نے صدر ایردوان کے خلاف نئی سیاسی جماعت کھڑی کر دی ہے۔

2018 کے صدارتی انتخابات میں صدر ایردوان کے مخالف امیدوار محرم انجے نے اپنی پرانی سیاسی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے کر نئی سیاسی جماعت بنا لی ہے۔ اپوزیشن جماعت کے ایک اور رکن پارلیمنٹ بھی اپنی پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑ کر محرم انجے سے آ ملے ہیں۔

ترکی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کو ایک اور دھچکا۔ مغربی صوبے ڈنزلی سے رکن پارلیمنٹ تیومان سنجار نے ری پبلکن پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ پارلیمنٹ کی رکنیت بھی چھوڑ دی۔

اپوزیشن کے چار اہم رہنما محمد علی جلبی، حسین آکسوئے اور اوزجان اوزل پہلے ہی ری پبلکن پیپلز پارٹی چھوڑ کر محرم انجے کے ساتھ نئی سیاسی جماعت میں شامل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محرم انجے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ 2023 کے صدارتی انتخابات میں وہ صدر ایردوان کو مشکل وقت دیں گے اور وہ اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار ہوں گے۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 دلوں کو جوڑنے کی لیگ

Read Next

ترکی:مزید 8 ہزار 4 سو 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply