turky-urdu-logo

ترکی میں اسکول امتحانات کے درمیان لاک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعرات کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ ترکی یونیورسٹی اور ہائی اسکول میں داخلے کے امتحانات کی وجہ سے اس ہفتے اور اگلے ہفتے  باہر جانے پر پابندی عائد کرنے جا رہا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا  کہ 20 اور 27 جون کو صبح 9.30 سے ​​3 بجے کے درمیان لاک ڈاؤن ہوگا۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق 28 جون کو صبح 9.30 بجے سے شام 6.30 بجے کے درمیان بھی ہوگا۔

وہ لوگ جنہوں نے امتحان دینے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا ہے  اور جنہوں نے رشتہ داروں کے ساتھ جانا ہو گا وہ لاک ڈاون سے خارج ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا  کہ بلدیات عوامی نقل و حمل میں رکاوٹ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گی ، ضرورت کے مطابق مزید خدمات کی پیش کش بھی کی جائے گی۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران بیکری ، بازار ، گروسری اسٹور اور قصاب کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

کام کرنے کی جگہیں مثلا جانوروں کی پناہ گاہیں ، ہوٹلز ، پٹرول پمپس ، لاجسٹک کمپنیاں اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ  کھلی رہنے کے ساتھ ادویات ، طبی آلات ، میڈیکل ماسک اور ڈس انفیکشن کی پیداوار ، نقل و حمل اور فروخت سے متعلق سر گرمیاں جاری رہیں گئیں۔  

Read Previous

ترکی: کوویڈ ۔19 کے مریضوں کی تعداد صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ

Read Next

اسرا بیلجیک کا پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو

Leave a Reply