TurkiyaLogo-159

ترکیہ، ایران اور روس کی شامی تنازع کے پرامن اور سیاسی حل کی حمایت

ایران،روس اورترکیہ کے صدور نے سہ فریقی امن مذاکرات میں شرکت کی جس میں شام کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا گیا۔

 گزشتہ روز ایران میں  شام تنازع پر سہ فریقی امن مذاکرات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرکت کی۔

مذاکرات میں تینوں ملکوں کے سربراہوں نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا۔

اس کےعلاوہ روس کے صدر  پیوٹن کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صدر پیوٹن کی سربراہی میں روس نے اپنی آزادی برقرار رکھی ہوئی ہے ، ایران اور روس کا طویل مدتی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب ممالک کو تجارت امریکی ڈالر کے بجائے اپنی اپنی کرنسی میں کرنی چاہیے ۔

اس سےقبل گزشتہ روز ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے تقریباً 40 ارب ڈالرز مالیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

Alkhidmat

Read Previous

گیس ذخائر سے مالا مال ایران اور روس میں 40 ارب ڈالر کے معاہدوں پر رضامندی

Read Next

ایران اور روس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کی معاونت کریں، صدر ایردوان

Leave a Reply