turky-urdu-logo

ترکی اور بھارت کو ایک طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، بھارتی سفیر

ترکی میں بھارت کے سفیر سنجے پانڈہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رابطوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملک جمہوریت، سیکولرازم اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر بھارتی شہری جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کا دل سے احترام کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترکی اور بھارت کو جن مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے انہیں باہمی رابطوں کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے خارجی مسائل کو ایک طرف رکھ کر ان معاملات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جو دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافت اور اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔

بھارتی سفیر نے  کہا کہ 21 ویں ایشیا کی صدی ہے اور دونوں ملک ایشیا کے اہم ترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ملک اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

آج بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ 1950 میں بھارتی آئین کی منظوری کے بعد بھارت کو ایک جمہوری ملک قرار دیا گیا تھا۔ بھارتی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک غربت کے خاتمے، نوجوان نسل کے روزگار کے مسائل، جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور گورنینس کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں کی بھرپور شرکت کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں۔

Read Previous

روس اور ترکی میں کورونا ویکسین کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ

Read Next

کینیا، ترکی سے 118 بکتر بند گاڑیاں خریدے گا

Leave a Reply