turky-urdu-logo

ترکی کو اپنے نوجوانوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، ماہرین معاشیات

People pose for selfie as they break their fast at the main shopping and pedestrian street of Istiklal on the first day of the holy fasting month of Ramadan in central Istanbul, Turkey, May 27, 2017. REUTERS/Huseyin Aldemir

ٹرکش انڈسٹری اینڈ بزنس ایسوسی ایشن نے سینٹرل بینک کی طرف سے شرح سود بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو اعتماد دے تاکہ یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ پائے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین سائمون کیزلوسکی نے ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت آزاد معیشت اور فری مارکیٹ کے نظام کو شفاف طریقے سے چلانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے یہاں بے شمار مواقع ہیں۔

گلوبل اکانومی اینڈ ٹرکش میکرو اکنامک کے موضوع پر ہونے والے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سائمون نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لئے حکومت کو کرنٹ اکاوٗنٹ بیلنس کو ڈسٹرب ہیں کرنا چاہئے۔ ترکی کو طویل مدتی فنانسنگ کی ضرورت ہے تاکہ صنعتی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی معاشی پالیسیوں کو مناسب انداز میں عمل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غیر ملکی سرمایہ کاری سے بے روزگاری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے چیف اکانومسٹ رابن بروکس نے کہا کہ ترک معیشت کی گروتھ کے امکانات خاصے روشن ہیں۔ ترکی کو اپنی نوجوان آبادی کے ساتھ ترقی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو کریڈٹ گروتھ پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔

Read Previous

ناروے کے فارورڈ الیگزینڈر سورلوتھ جرمنی کی ٹیم آربی لیپزگ میں شامل

Read Next

اسرائیل کو بحیثیت ریاست تسلیم نہیں کر رہے، سوڈانی وزیر خارجہ کا دو ٹوک موقف

Leave a Reply