turky-urdu-logo

ترکیہ نے زرعی شعبے کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ترکیہ کے زرعی شعبے نے 3 ارب 329 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات کی ہیں ۔
ترکیہ کی برآمدات 2021 کے اکتوبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1.9 فیصد بڑھ کر 21 ارب 854 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
نومبر میں ترکیہ کی زرعی برآمدات میں پچھلے سال کے نومبر کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 329 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح زرعی شعبے نے نومبر میں ماہانہ برآمدی ریکارڈ توڑ دیا۔اناج، دالوں، تیل کے بیجوں اور مصنوعات نے 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جبکہ زیتون اور زیتون کے تیل کے شعبے نے 64 ملین 258 ہزار ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ عراق زرعی برآمدات کے شعبوں میں سب سے پہلے نمبر پر ہے ۔ترکیہ نے عراق کو اناج، دالیں، تیل کے بیج اور مصنوعات 211 ملین 923 ہزار ڈالر، فرنیچر کاغذ اور جنگلاتی مصنوعات 113 ملین 554 ہزار ڈالر، آبی زراعت اور جانوروں کی مصنوعات 70 ملین 167 ہزار ڈالر برآمد کی ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات امریکہ کو 33 ملین 507 ہزار ڈالر اور تمباکو کے شعبے میں 11 ملین 951 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
ترکیہ سے روس کو تازہ پھل اور سبزیاں 168 ملین 271 ہزار ڈالر،اٹلی کو 76 ملین 356 ہزار ڈالر مالیت کے ہیزل نٹ اور مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ 21 ملین 533 ہزار ڈالر مالیت کے خشک میوہ جات اور مصنوعات، اسپین کو 19 ملین 427 ہزار ڈالرمالیت کے زیتون اور زیتون کا تیل 19، ہالینڈ کو  774 ہزار ڈالر کے پودے اور مصنوعات برآمد کی گئیں۔

Read Previous

پاکستان: سپیریئر یونیورسٹی میں ترک آرٹ کی کلاس کا انعقاد

Read Next

آذربائیجان اور ترکیہ کے دوست اور دشمن مشترک ہیں، وزیر دفاع

Leave a Reply