turky-urdu-logo

ترکیہ نے کیا پاکستان کے شہر لاہور میں محفلِ سماع کا اہتمام

پاک ترک کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے شہر لاہور میں محفلِ سماع کا اہتمام کیا گیا ۔ ترک سماع  زنوں نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے باغیچے  میں محفل سماع کا مظاہرہ کیا۔

ترکیہ کی قونیہ میٹروپولیٹن بلدیہ  کی کمیٹی برائے ‘صوفیانہ موسیقی و سماع’ کے اراکین نے لاہور میں 1673 میں تعمیر کی گئی تاریخی بادشاہی مسجد کی زیارت کی اور نمازِ عصر کے بعد مسجد کے باغیچے میں ترک صوفیانہ موسیقی کی محفل  میں رقصِ سماع کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی زائرین نے رقصِ سماع کو خوب سراہا ۔ سماع کے بعد  سماع زنوں کی ٹیم نے مزارِ اقبال پر بھی  حاضری دی ۔

سماع زن ٹیم کے سربراہ ‘جلال الدین بربراولو’ نے  کہا  کہ مولانا جلال الدین رومی کے عالمگیر دوستی کے پیغام  کے مطابق  ہم، دوست اور برادر ملک پاکستان کے دورے پر ہیں اور یہ دورہ ہمارے لئے باعثِ فخر ہے”۔

ان کا مزید  کہنا تھا  پاکستان کے ملّی شاعر محمد اقبال کو ہمارے دِلوں میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ اقبال نے پیرِ رومی کے لقب کے ساتھ مولانا جلال الدین رومی کو کاروانِ عشق کا قائد تسلیم کیا اور اپنے نظامِ فِکر کی تشکیل کے لئے مولانا رومی کی تصانیف سے فیض حاصل کیا ہے۔

Read Previous

پاکستان: ترک سفیر کی لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات

Read Next

پاکستان: ترک پاک کی 75 سالہ دوستی کے موقع پر الحمرا میں صوفی نائیٹ کا اہتمام

Leave a Reply