
ترک پاک تعلقات کی 75 ویں سالگر ہ کے موقع پر پاکستان کے شہر لاہور کے الحمرا آرٹ کونسل میں صوفی نائیٹ کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی تقریب میں موجود تھیں۔
ترک سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا شکریہ ادا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ قائم ہے جو ہمیشہ ایسے ہی رہے گا۔
دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کامیاب دوستی کے رشتے کو 75 سال بیت گئے۔ ترکیہ ایک انتہائی خوبصورت ملک ہے ۔
ترکیہ ایک خوبصورت ثقافت کے طور پر پوری دنیامیں منفرد ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ صوفی ازم دونوں ممالک کی ثقافت میں مشترک حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت کا انتہائی مضبوط رشتہ قائم ہے۔ صوفی سوچ انسانوں کوجوڑتی ہے۔ صوفی ازم اپنے خدا کی بندگی سکھاتا ہے۔