ترکیہ ایویشن کے شعبے میں بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو نے میں کامیاب ہوگیا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  ترکیہ ایوی ایشن کے شعبے میں نمایاں ہونے والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

صرف استنبول ایئرپورٹ ہی نہیں، بلکہ ہمارا ہر ہوائی اڈہ اپنے زائرین کو آرام، ٹیکنالوجی، فن تعمیر اور دیگر سہولیات سے متاثر کرتا ہے۔

صدر ایردوان نے ترکش ائیر لائنز کے ایگزیکٹو سمٹ میں ویڈیو پیغام کےذریے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، جو 15 سے 20 سال قبل ایوی ایشن کے شعبے میں محدود اہمیت رکھتا تھا آج اس شعبے میں بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ  گزشتہ تین سالوں سے کورونا وائرس کی وبا اور علاقائی تنازعات کی وجہ سے ہوا بازی کا شعبہ منفی طور پر متاثر ہونے کے باوجود، ترک ایئر لائنز کی جانب سے اس عرصے کے دوران نافذ کیے گئے اقدامات اور اختراعی طریقوں کی بدولت ترکیہ کم سے کم نقصان کے ساتھ بحران سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکیہ نے وبا کے صحت کے پہلو کو کامیابی سے سنبھالا ہے، اسی طرح اس نے ہوائی نقل و حمل میں بھی کامیابی حاصل کی ہے

Read Previous

روس نے پاکستان کو مارچ کے آخر تک خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا

Read Next

امریکہ افغانستان میں داعش کی خفیہ سرپرستی کر رہاہے، روس کا بڑا دعوی

Leave a Reply