روس نے دعوی کیاہے کہ امریکا افغانستان میں داعش کی خفیہ سرپرستی کر رہا ہے اور اسی طرح سے شکست کا بدلہ طالبان سے لینا چاہتا ہے۔
افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں داعش کی سرپرستی کر کے وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، اس لیے وہ طالبان مخالف مسلح گروپوں کی مدد کر رہا ہے۔
ضمیر کابلوف کا کہنا تھا امریکہ نے افغانستان میں مسلح اپوزیشن کے ساتھ رابطے برقرار رکھیں ہیں جبکہ ان کی سرپرستی بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کی اس کوشش کو امن عالم کے خطرہ بھی قرار دیا۔
بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اس سب سے پیچھے امریکہ کی بدترین شکست کارفرماء ہے، اور اسی شکست کا بدلہ ہے جو وہ افغان طالبان سے لینا چاہتے ہیں۔
