turky-urdu-logo

ترکی نے وباء کے دوران فلسطین کو 5 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی

سرکاری جریدے میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، ترکی نے فلسطین کو ناول کورونا وائرس  سے نمٹنے کے لئے 5 ملین ڈالر دیئے ہیں۔

11 مارچ کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فلسطین کے سفیر فیڈ مصطفیٰ کے ساتھ وباء کے دوران فلسطین کو مالی اعانت فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

اس معاہدے کے ساتھ اس خواہش کااظہار بھی کیا گیا کہ "تاریخی اور ثقافتی روابط کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے موجود اچھے تعلقات کو مزید تقویت بخشی جائے اور بہتر بنایا جائے۔”

معائدے کے تحت گرانٹ ایک ہی قسط میں ادا کی جائے گی۔

جمعرات کے روز فلسطینی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 نئے کوویڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 1،568 ہوگئی۔

فلسطینی حکام نے اب تک اس وباء سے پانچ اموات اور 616 افراد کی صحت یابی کی تصدیق کی ہے۔

گذشتہ دسمبر میں چین میں آغاز کے بعد سے ، اس وباء نےاب تک 188 ممالک اور خطوں میں 489،500 سے زیادہ جانیں لی ہیں۔

امریکہ میں مقیم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں قریبا 9.62 ملین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ قریبا 4.85 ملین مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Read Previous

اقوام متحدہ، ترکی منشیات کے قبضوں میں سرفہرست

Read Next

ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی عراقی وزیراعظم پر حملے کی دھمکی

Leave a Reply