
ترک فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2020-2021 پرفیشنل فٹ بال سیزن میں تماشائیوں کو اسٹییڈیم میں آنے کی اجازت ہو گی۔
نئے جاری کردہ احکامات کے مطابق اسٹیڈیم میں 30 فیصد جگہ پر کرنے کی اجازت ہو گی ۔تمام اسٹیڈیمز تماشائیوں کے لیے کھولے جائیں گے اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے تماشائیوں کا بحار چیک کیا جائے گا اور میچ کے دوران تماشائیوں کا ماسک پہنا لازمی ہے۔
مارچ میں ٹی ایف ایف نے کورنا وبا کت پھیلاو کو روکنے کے لیے تین ماہ کے لیے تمام میچز ملتوی کر دیے ۔ غلطہ سرائے، فزباخچہ، بیشکتاش اور طرابزون اسپور جیسے بڑے کلبوں کے متعد کھلاڑی وائرس کا شکار بھی ہوئے۔
ترکش سپر لیگ اور تی ایف ایف ون سریز جون میں سخت خفاظتی اقدامات کے ساتھ تماشائیوں کے بغیر دوبارہ شروع ہوئی۔ سیریز کے باقی میچز 26 جولائی کو مکمل ہوئے ۔