turky-urdu-logo

اختلافات کے باوجود ترکی اور فرانس قریبی دوست ہیں، ترک سفیر

ترکی اور فرانس کے درمیان اختلافات اور موجودہ صورتحال پر ایک دوسرے سے متفق نہ ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات ہیں۔

فرانس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک سفیر اسماعیل ہکی نے کہا کہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ماضی میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔ آج دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ہیں لیکن یہ ایک معمول کا حصہ ہے۔ کچھ معاملات میں ترکی اور فرانس ایک دوسرے کے مقابل ہیں لیکن صورتحال ایسی نہیں ہے کہ دونوں ملک معمول کے تعلقات کو دوبارہ بحال نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کچھ بھی ہو دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ ترک سفیر نے کہا اپنے مفادات کے تحت فرانس مشرقی بحیرہ روم کے معاملات میں یونان کی حمایت کر رہا ہے لیکن فرانس کو خطے میں دیگر ممالک کے معاملات میں یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے چاہیئں۔ مخالفانہ بیانات سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ترک سفیر نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں اروچ رئیس کی تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں ترکی کی سمندری حدود کے اندر جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصر اور یونان کے درمیان سمندری حدود کا جو معاہدہ ہوا ہے وہ ترک مفادات کے خلاف ہے۔

Read Previous

فرانس: مسلمان خاتون کے حجاب پہننے پر اراکین پارلیمنٹ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

Read Next

عرب ممالک نے مسئلہ فلسطین ایک طرف رکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے، موساد چیف

Leave a Reply