ترکی میں سال رواں فروری کا مہینہ گزشتہ 51 سالہ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار پایا ۔
ترک ادارہ موسمیات کےمطابق، ترکی میں گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران فروری کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں تین تا چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھامگر گزشتہ مہینے درجہ حرارت میں 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل ترکی میں سن دو ہزار سولہ میں فروری کا مہینہ گرم ترین ریکارڈ کیا گیا تھا۔