ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی دنیا کی پہلی 10 بڑی عالمی معیشتوں میں شامل ہونےکا ہدف رکھتا ہے جس کے لیے ملک میں سرمایہ کاری اور دیگر منصوبوں کویقینی بنانے کا کام جاری ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے مشرقی صوبہ ملاتیا میں پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ترکی عالمی سطح کے میگا پروجیکٹس کا حامل ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ترکی مستقبل میں اسپیس ٹیکنالوجی، ہائی ٹیک اور مصنوعی ذہانت میں خود کفیل ہونے کا ہدف رکھتا ہے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان