turky-urdu-logo

ترکی ، زلزلہ متاثرین کی زندگی معمول کی طرف آنے لگی

ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے بتایا کہ ترکی کے آئجن خطے میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 999 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ 36 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں جن میں سے سات انتہائی نگہداشت کے سینٹر اور پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہلک زلزلہ 114 افراد نگل گیا جن میں سے 107 ملبے تلے ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔

اسپتال میں مریضوں کی عیادت کے بعد انہوں نے بتایا کہ ملبے سے ریسکیو کیے جانے والے بچے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان میں کوئی سنگین مسائل سامنے نہیں آئے۔

اس وقت نیشنل میڈیکل ریسکیو ٹیم کے 1،118 ہیلتھ کیئر پروفیشنل مختلف کیمپس میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Read Previous

استنبول میں ہنگری ثقافت پر مبنی نمائش منعقد

Read Next

ترکی نے اکتوبر میں 693 ملین ڈالر کے زیورات برآمد کیے

Leave a Reply