turky-urdu-logo

ترکی اپنے دوست ممالک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے

ترکی نےالقاعدہ سے وابستہ گروپ الشباب  کے خلاف لڑائی میں صومالی فوج کی حمایت کے لیے 12 نئے بکتر بند کیریئر صومالی فوج کو عطیہ کر دیے۔

صومالی وزیر دفاع حسن علی محمد اور صومالی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یوسف  نے  دارلحکومت مغداشیو میں  ہونے والی  ایک تقریب کے دوران   اس عطیہ کو قبول کیا۔

صومالیہ میں  موجود ترک سفیر محمد  یلماز اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر محمد کا کہنا تھا کہ  یہ بکتر بند  کیریئر  صومالیہ  فوج کی الشباب کے خلاف فوجی کاروائیوں میں مدد کرے گی۔

یہ بکتر بند گاڑیاں صومالیہ کے خصوصی یونٹ ایگل کے ذریعہ استعمال کی جائیں گی  جسے تر کی نے تیار کیا ہے۔

صومالی کی  مسلح فوج کے کمانڈر جنرل یوسف  کا کہنا تھا کہ  انکے دوست ملک ترکی نے آج اُنہیں یہ بکتر بند گاڑیاں  دی ہیں جو اُنہیں الشباب کے خلاف  جنگ میں مدد کریں گی ۔ ہم اپنے دوست ملک کے بہت شکر گزار ہیں۔

ترک سفیر محمد کا کہنا تھا کہ ترکی صومالیہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔

Read Previous

ترکی میں 80 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی۔

Read Next

ترکی آنے والے سیاح وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئین ۔

Leave a Reply