ترکی کے قدرتی ذخائر کی تلاش پر معمور فاتح بحری جہاز نے بحیرہ اسود میں مزید 85 بلین کیوبک میٹر گیس ذخائر دریافت کر لیے۔
ذخائر کی دریافت کا اعلان ترک صدررجب طیب ایردوان نے کیا۔ اس سے قبل اگست میں بحیرہ اسود میں 320 بلین کیونک میٹر گیس ذخائر دریافت ہوئے۔
اب تک ترکی 405 بلین کیوبک میٹر گیس ذخائر دریافت کر چکا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ 2023 میں یہ گیس عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔
خطے میں ترکی کی پوزیشن مستحکم کرنے میں یہ ذخائر اہم کردار ادا کر یں گے اورملک کی تیل اور گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دوسرے مملک سے درآمدات میں کمی آئی گی۔