turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ملک کے وزیر صحت کے مطابق ، ترکی میں ناول کورونا وائرس کے 1،293 مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 200،000 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ، فرحتین کوکا نے ٹویٹر پر بتایا کہ ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1،302 کوویڈ 19 کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 173،111 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز ترکی میں کوویڈ 19 کے 1،293 نئے کیسز درج ہوئے اور ملک بھر میں انفیکشن کیسز کی کل تعداد 199،906 تک پہنچ گئی۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئی ہلاکتیں کے ساتھ کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 5،131 ہوگئی۔

 ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے اس پیر سے اب تک وائرس کے لئے 50،000 سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جبکہ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3.38 ملین سے زیادہ ہوگئی۔

کوکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کو کم کرنے کا تہیہ کیا ہے ، اور عوام کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ  وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے بتائے گئی اقدامات پر کریں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے مقابلے میں انتہائی نگہداشت سینٹر میں سات مریضوں اور 81 یومیہ کیسز میں کمی آئی۔

کورونا وائرس وبائی مرض نے گزشتہ دسمبر میں چین میں نمودار ہونے  کے بعد سے 188 ممالک اور خطوں میں 506،000 سے زائد افراد کی جانیں لی ہیں۔ امریکہ ، برازیل ، روس اور ہندوستان اس وقت دنیا کے بدترین متاثر ممالک ہیں۔ امریکی جانسن ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں اب تک 10.3 ملین سے زیادہ کوویڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ صحت یاب ہوںے والوں کی تعداد 5.26 ملین سے زیادہ ہے۔

Read Previous

ایڈیڈاس اور پوما بھی فیس بک کے بائیکاٹ میں شامل

Read Next

پاکستان نے اضافی 20 ہزار فوجی بھارت کی سرحد پر تعینات کر دیئے

Leave a Reply