fbpx

ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں شامل فوجی افسران کو کڑی سزائیں

ترک عدالت نے 2016 میں بغاوت کی سازش میں شامل ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

19 ویں انقرہ کرمنل کورٹ نے سابق لیفٹیننٹ کرنل امت گینسر کو آئینی احکام  کی خلاف ورزی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی جنہوں نے ایک خاتون اینکر  کو سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی پر فوجی بغاوت کا اعلامیہ پڑھنے پر مجبور کیا تھا ۔

سابق کرنل محمد تنجو پوشہور کو سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آرٹی کی عمارت کا محاسرہ کرنے کا حکم جاری کرنے پر دو بار عمر قید سنائی گئی۔

سابق میجر فیداکر اکجا  جنہوں  نے صدارتی گارڈ رجمنٹ سے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز جانے والی ٹیم کی رہنمائی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

صدراتی کمپلکس کی سیکورٹی کے ذمہ دار  سابق میجر  عثمان کوتارلا کو بھی عمر قید کی سنائی گئی۔

دہشت گرد تنظیم فیٹو کے امریکہ مں مقیم لیڈر  فتح اللہ گلین نے 15 جولائی 2016 میں  فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کی۔ جس میں 251 افراد شہید جبکہ 2734 زخمی ہوئے۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں 5 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، ترکی کے 26 افراد بھی امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل

اگلا پڑھیں

روس کی پاکستان کو ویکسین، توانائی، سیکیورٹی آلات اور دیگر شعبوں میں تعاون کی پیشکش

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے