ترکیہ نے روس کے ایس 35طیاروں کو امریکہ کی جانب سے ایف 16طیارے نہ ملنے پر متبادل قرار دیدیا۔
ترکیہ کی اعلیٰ دفاعی ایجنسی کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ اگر امریکا ہمیں ایف 16 طیارے فراہم نہیں کر پاتا تو متبادل کے طور پر روسی ایس یو 35 طیارے خریدے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 40 ایف 16 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔انقرہ اور واشنگٹن کے مابین ایف 16 طیاروں کی بات چیت چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری پر ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کے معاہدے سے بے دخل کر دیا تھا۔
روسی ساختہ ایف 35 طیارے سپر سانک جیٹ ہیں جو فضا کے ساتھ ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہیں۔