turky-urdu-logo

مشکلات کے باوجود کامیابیوں کی داستانیں رقم کرتے رہیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ترکی کامیابیوں کی داستانیں رقم کرتا رہے گا۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے صوبائی صدور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اہداف کو ہر صورت حاصل کرے گی اور ترک عوام کے دلوں کو جیتے گی۔ ترک عوام کے خواب کسی صورت نہیں توڑیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دنیا میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جس سے ترکی کی ذمہ داریاں بھی بڑھی ہیں۔ حکومت اپنی قومی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور عوام کی مدد سے تاریخی کامیابیاں حاصل کرے گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے حکومت نے ترکی کا نیا اور سویلین آئین تیار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ حکومت تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، تجارتی تنظیموں، میڈیا، دانشوروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ نئے آئین کی تیاری میں ٹھوس تجاویز دیں۔

نیا آئین ترکی کو نئی صدی میں ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔ یہ ایک جمہوری اور لبرل آئین ہو گا جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ بار بار کے مارشل لاؤں سے آئین کا حلیہ بگڑ چکا ہے۔ فوجی آمروں نے اپنی من مانیاں کیں جس کے باعث آئین اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے اور جدید دور کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 : اب تک کے نتائج

Read Next

سلامتی، امن و استحکام کو درپیش خطرات دور کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply