turky-urdu-logo

ترکیہ کا افغانستان کوامداد بھیجنے کا سلسلہ جاری

افغانستان کے معاشی بحران  سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کا افغانستان کو امداد بھیجنے کا سلسہ جاری ہے ۔ ترک ہلال احمر نے گزشتہ روز ایک سو سے زائد افغان خاندانوں کو راشن فراہم  کیا

ترک ہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے فراہم کردہ راشن  افغان ہلال احمر کے ذریعے کابل میں افغان ہلال احمر کے کیمپس میں موجود خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا

52 کلو گرام کے ڈبوں میں 100 کلو گرام آٹا اور کھانے کی اشیاء جیسے چاول، تیل، پھلیاں، چینی اور چائے ہر خاندان میں تقسیم کی گئیں۔

راشن کے علاوہ 150 خاندانوں کو 10 ہزار افغانی (تقریباً 110 ڈالر) کی نقد امداد فراہم کی گئی جن کے بچوں کے ساتھ بیوہ خواتین کا کوئی  ذریعہ معاش نہیں  ہے۔

دریں اثناء ترکیہ سے افغانستان بھیجی جانے والی ’’گڈنیس ٹرین‘‘ امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ ٹرینوں کے ساتھ جانے والی 7 ہزار ٹن سے زیادہ انسانی امداد اب تک دسیوں ہزار ضرورت مند افغان خاندانوں تک پہنچائی جا چکی ہے۔

22 جون کو افغانستان کے مشرقی صوبوں میں آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 1200 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں ملک کے مشرقی صوبوں میں آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Read Previous

ایران: پولیس حراست میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے

Read Next

اقوام متحدہ کا عالمی اداروں سے پاکستان کے قرضے معطل کرنے پر زور

Leave a Reply