فلسطین کے مقبوضہ مغربی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی پر تشدد کاروائیوں پر ترکیہ کی مذمت

ترکیہ نے اسرائیلی فوج اور اسرائیلی شہریوں  کے مغربی کنارے  میں اضافہ ہونے والے حملوں اور پر تشدد  کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی فوجوں اور اسرائیلی آباد کاروں کے مغربی کنارے   پر فلسطینی بھائیوں کے خلاف جارحیت  اور  تشدد آمیز کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ اور مغربی کنارے کے شہر حوارہ کے فلسطینی باشندوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے تشدد اور دھمکیوں کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

بیان میں  واضح کیا گیا ہے  کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں اور کارروائیوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے تشدد کو ہوا مل رہی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں کشیدگی کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہم ان حملوں کے خاتمے اور تشدد کی روک تھام کے لیے اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے ہیں، اور ہم اسرائیلی حکومت کو سمجھداری اور ذمہ داری سے کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی دارالحکومت انقرہ میں گنی بساو کے صدر عمرہ سیسو کو ایمبالو سے ملاقات

Read Next

پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر مالیت پر مبنی سعودی -پاک ٹیک ہاؤس (ایس پی ٹی ایچ) کا افتتاح ہو گیا

Leave a Reply