
ترکی نے مشرقی سرحد پر ایران کے ساتھ 81 کلومیٹر طویل دیوار کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا کہ دیوار کی تعمیر کا مقصد ترک کی سرحدی سیکیورٹی کو محفوظ بنانا ہے۔ ایران کے ساتھ ترک سرحد کی لمبائی 534 کلو میٹر ہے۔ جس علاقے میں 81 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی گئی ہے یہاں سے اکثر اسمگلرز اور کرد دہشت گرد ترکی میں داخل ہوتے تھے۔
ترکی نے اپنی سرحدی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کے لئے یہ دیوار تعمیر کی ہے تاکہ دہشت گردوں کے داخلے کو روکا جا سکے۔
واضح رہے اس سے پہلے 2018 میں ترکی نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحد پر 764 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی تھی کیونکہ یہاں سے بھی کُرد دہشت گرد ترکی میں داخل ہو کر دہشت گرد کاروائیاں کرتے تھے۔
Tags: ترکی اور ایران