turky-urdu-logo

ترکی: زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.8 فیصد اضافہ

ترکی کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 93.3 ارب ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2020 میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.8 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں 17.8 فیصد اضافہ ہوا جو 48.5 فیصد کی سطح پر آ گئے۔

دسمبر میں ترکی کے گولڈ ریزرو میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا جو یکم جنوری کو 43.2 ارب ڈالر ہو گئے۔

ترکی پر عائد غیر ملکی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی 2.4 فیصد بڑھ گئی۔ گذشتہ سال ترکی نے 28.3 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور اور ان پر سود کی مد میں ادا کئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 23 ارب ڈالر قرضوں اور 5.3 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔

ترکی کے بینکوں میں غیر ملکی کرنسی اکاوٗنٹس میں 61.9 ارب ڈالر موجود ہیں جس میں سے 23.4 ارب ڈالر کا اضافہ صرف ایک ماہ میں ہوا ہے۔

Read Previous

ترک کھانوں کو دنیا میں متعارف کروانے کے لیے 19 شیف مامور

Read Next

امریکہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کو اسلحہ کی فروخت روک دی

Leave a Reply