Turkiya-Logo-top

ترکیہ آج 104واں "یومِ فتح” منا رہا ہے

ترک قوم ہر سال 30 اگست وکٹری ڈے کے طور ہر شایان شان طریقے سے مناتی ہے

اس کا تعلق 1922 کے اُس تاریخی معرکے سے ہے، جب اناطولیہ کی سرزمین پر ترک افواج نے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں یونانی فوج کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

26 اگست کو شروع ہونے والی جنگِ دملوپنار 30 اگست 1922 کو اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوئی، جہاں ترک افواج نے یونانی فوج کو ایسی شکست دی جس نے جنگِ آزادی کا رخ ہی بدل دیا۔

اسی کامیابی نے بعد میں اناطولیہ میں ترک خودمختاری کی راہ ہموار کی جو ایک سال بعد جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی بنیاد بنی۔

ہر سال اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، فوجی پریڈز اور فضائی مظاہرے منعقد ہوتے ہیں۔

104ویں یومِ فتح پر صدر رجب طیب ایردوان نے ترک قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ اشتعال انگیزیوں کے باوجود حق، انصاف، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود دملوپنار کی فتح آج بھی ترک قومی شعور کا اہم حصہ ہے۔۔۔ اور آج کا ترکیہ اپنی دفاعی صنعت اور جدید عسکری صلاحیتوں کے ذریعے اسی خودمختاری کے سفر کو آگے بڑھانے کی جستجو میں ہے۔

Read Previous

پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق امریکی میڈیا سی این این کے الزامات مسترد کر دیے

Leave a Reply