fbpx

ترکی نے نیلامی میں قرآن پاک کے 9 قدیم نسخے خرید لئے

ترکی نے لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں قرآن پاک کے 9 قدیم نسخے خرید لئے ہیں۔

استنبول میونسپلٹی نے لندن میں ہونے والی نیلامی میں حصہ لیا اور ان قدیم نسخوں کو خرید لیا۔ استنبول میونسپلٹی نے قرآن پاک کے نسخوں کی قیمت سے متعلق معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

استنبول میونسپلٹی نے سولہویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے سلطان سلیمان اول کی پورٹریٹ بھی خریدی۔ سلطان سلیمان نے 1520 سے 1566 تک سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ کی حیثیت سے ترکی میں حکومت کی تھی۔

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیلامی میں قرآن پاک کے نسخوں کی خریداری کا اعلان کیا۔

استنبول میونسپلٹی کے میئر اکرم امام اوغلو نے بتایا 700 سال قدیم قرآن پاک کا ایک نسخہ خریدا۔ اس نسخے میں قرآن پاک کی پانچ سورتیں شامل ہیں۔ 1100 سال پرانا ایک اور نسخہ خریدا جس میں قرآن پاک کی سورة المائدہ کو خوبصورت خطاطی میں لکھا گیا ہے۔ قرآن پاک کا ایک اور قدیم 1200 سال پرانا نسخہ خریدا گیا ہے جس میں سورة الزخرف کی خوبصورت خطاطی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ استنبول میونسپلٹی نے مولانا جلال الدین رومی کی "مثنوی” کو بھی خرید لیا ہے۔ مولانا رومی کے سب سے بڑے صاحبزادے بہاؤالدین محمدی ولد کی کتاب "ابتدا نامہ” بھی نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کی گئی تھی جو خرید لی گئی ہے۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ اموات

اگلا پڑھیں

پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کا دورہ کابل

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے