Turkiya-Logo-top

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ اموات

ملک میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 103 ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

پاکستان کے سرکاری اعدادو زمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر  میں 46665 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3953 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 103 رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورنا سے ہلاکتوں کی تعداد  14924 ہو گئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 96184 تک جا پہنچے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 63102 ہے۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2198 مریض کورنا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 618158 ہو گئی۔

Read Previous

ارطغرل غازی کے بعد کورلوش عثمان بھی اب اردو زبان میں نشر کیا جائے گا

Read Next

ترکی نے نیلامی میں قرآن پاک کے 9 قدیم نسخے خرید لئے

Leave a Reply