turky-urdu-logo

ترکی: رواں سال کے پہلے نو ماہ میں مالیاتی خسارہ 21 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اس سال جنوری سے ستمبر تک ترکی میں مالیاتی خسارہ 21 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ترک وزارت خزانہ کے مطابق پہلے نو ماہ میں ٹیکس اور نان ٹیکس آمدنی 108.5 ارب ڈالر رہی۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاوٗن سے اخراجات میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں حکومتی اخراجات 129.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اگر اخراجات میں سے قرضوں پر عائد شرح سود کی ادائیگی نکال دی جائے تو بجٹ خسارہ 5 ارب ڈالر رہ جاتا ہے۔

ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی 86 ارب ڈالر جبکہ سود کی مد میں 16 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

ستمبر میں بجٹ خسارہ 4 ارب ڈالر رہا۔ اس ماہ آمدنی 10.5 ارب ڈالر جبکہ اخراجات 14.5 ارب ڈالر رہے۔

ستمبر میں ایک امریکی ڈالر 7.51 ترکش لیرا کے برابر ہو گیا جبکہ ایک سال پہلے یہ قیمت 6.72 ترکش لیرا تھی۔

Read Previous

ترکی اور کوسٹا ریکا کی ٹیکانولوجی کمپنیوں کے مابین ترقیاتی معائدہ

Read Next

بحیرہ روم میں جاری تیل اور گیس ذخائر کی تلاش کی پہلی رپورٹ پیش کر دی گئی

Leave a Reply