turky-urdu-logo

ترکی میں پہلے لیتھیم آئن بیٹری پلانٹ کی بنیاد رکھ دی گئی

ترکی میں پہلے لیتھیم آئن بیٹری پلانٹ کی بنیاد رکھ دی گئی۔

ترکی کی ایک  ٹیکانولو جی کمپنی  کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا  ہےکہ  ترکی کے پہلے لیتھیم آئن بیٹری کی تیاری  کی سہولت  ملک  کی وسطی صوبہ قیصری میں رکھی گئی ہے۔

اسما عیل  ہاکی دوانکیا نے   اس  اہم تقریب کے موقع پر کہا کہ اس  سرمایہ کاری کی وجہ سے ترکی بیٹریوں  کے معاملے میں علاقائی رہنما بن جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  دفاعی صنعت کی  اسٹریٹجک  فوجی ضرورتوں کو گھریلو سطح پر تیار کیا جائے گا۔

اسماعیل نے کہا  ہے کہ  کشری شہر کے مشرقی  مضافاتی علاقے میں  منظم صنعتی زون میں  24،000 مربع میٹر  پر مشتعمل وسیع عمارت کو اگلے سال تکمیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ترکی کی دفاعی صنعتوں کے سربراہ اسماعیل دیمر نے کہا ہے کہ ترکی دفاعی صنعت میں ڈیزائن سے لے کر  پیداوار تک اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربات اور موجودہ خطرات کے ساتھ ساتھ  ہمیں اپنے ملک کے سیکیورٹی نظام پر بھی غور کرنا چاہیے ۔ہم سب بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ مستقبل میں  ترکی کے اند موثر دفاعی موجودگی کا ہونا کتنا ضروری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ لیتھیم آئن بیٹری کی  وجہ سے ہمارا توانائی ذخیرہ کرنے کے میدان مین غیر ملکی وسائل پر انحصار کم ہوگا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی نے حالیہ برسوں میں اپنی دفاعی صنعت میں زبردست کامیابیاں حاصل کیں ، دیمر کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تعداد ، جو 18 سال پہلے 66 تھی ، آج 700 ہوچکی ہے۔

Read Previous

سینیگالی اسٹرائیکر پاپیس سیسی ترکی کے فینز باحس کلب میں شامل

Read Next

باساکسیر کلب کو مضبوط مخالفین کا سامنا کرنا پڑے گا

Leave a Reply