ترکی میں زہریلی شراب پینے سے ایک ہفتے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے جعلی اور زہریلی شراب تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٗن شروع کر دیا ہے۔
اب تک دو ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ہزاروں لیٹر زہریلی اور جعلی شراب کو ضائع کر دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے آج مغربی ترکی کے ازمیر صوبے کے بورنووا ضلع میں پولیس کی مدد سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ یہاں سے جعلی شراب کی 85 بوتلیں اور 115 لیٹر زہریلی شراب قبضے میں لے لی۔
استنبول میں جیندر میری سیکیورٹی فورس نے 1647 لیٹر جعلی اور زہریلی شراب ضبط کر لی۔
ترکی میں مختلف علاقوں میں میتھانول کی آمیزش سے جعلی شراب تیار کی جاتی ہے جو مستقل اندھے پن کی بیماری اور دیگر بیماریوں کی وجہ ہے۔
Tags: ترکی