turky-urdu-logo

ترک بینکوں نے 11 ماہ میں 57.3 ارب ترکش لیرا منافع کمایا

ترک بینکوں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 57.3 ارب ترکش لیرا خالص منافع حاصل کیا۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں بینکاری شعبے کے منافع میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 2019 کے 11 ماہ میں بینکوں نے 46.55 ارب ترکش لیرا کا منافع کمایا تھا۔

بینکوں کے اثاثوں کی مالیت 35 فیصد بڑھ کر 6 ہزار 120 ارب ترکش لیرا ہو گئی۔ بینکوں کے جاری قرضوں کی مالیت 40 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ہزار 630 ارب ترکش لیرا ہو گئی۔

بینک کھاتوں میں ایک سال کے دوران 42 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر 2020 میں بڑھ کر 3 ہزار 480 ارب ترکش لیرا ہو گئے۔

بینکوں کے نان پرفارمنگ لونز (غیر پیداواری قرضے) کی شرح 4 فیصد ہو گئی ہے۔ ایک سال پہلے مجموعی قرضوں میں غیر پیداواری قرضوں کی شرح 5.23 فیصد تھی۔

اس وقت ترکی میں 51 مقامی، نجی اور غیر ملکی بینک کام کر رہے ہیں۔ بینکاری شعبے میں دو لاکھ چار ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ ترکی اور بیرون ممالک میں ترک بینکوں کی مجموعی شاخوں کی تعداد 11 ہزار 435 ہو گئی ہے۔

Read Previous

ترکش لیرا کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

Read Next

ترکی: مزید 15 ہزار 8 سو 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply