turky-urdu-logo

ترکی: گاڑیوں کی فروخت میں 60 فیصد اضافہ

جنوری میں گاڑیوں کی فروخت کا حجم 43 ہزار 728  رہا جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 63 فیصد زائد ہے۔

سب سے زیادہ پسنجر کاریں فروخت ہوئی جن کا حجم 35 ہزار 358 رہا۔ گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں کاروں کی فروخت کا حجم 80 فیصد رہا۔ گذشتہ سال جنوری کے مقابلے میں کاروں کی فروخت 60.6 فیصد بڑھ گئی۔

لائٹ کمرشل وہیکلز کی فروخت 59.2 فیصد اضافے کے ساتھ 8,370 گاڑیاں رہی۔ آٹو موٹیو انڈسٹری کے مطابق حالیہ دس برسوں میں اس سال جنوری میں آٹو مارکیٹ 35.8 فیصد مزید وسیع ہو گئی ہے۔

Read Previous

ترک ایکسپورٹرز کو 2020 میں 45.6 ارب ڈالر کے قرضے جاری کئے گئے

Read Next

فٹ بال:سپر لیگ ڈیفنڈریوسف باسکشیر کلب میں شامل

Leave a Reply