دہشتگرد تنظیم داعش کی ایک خاتون رکن انقرہ سے پکڑی گئی۔
انقرہ پولیس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے سارہ طالب نامی خاتون کو گرفتار کر لیا جو کہ انٹر پول کو بھی مطلوب تھی ۔
پولیس کے مطابق سارہ طالب فرانسیسی شہری ہیں جنہیں انقرہ میں فرانسیسی سفارت خانے میں کھسنے کی کوشش کے دروان گرفتار کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سارہ طالب کو ضروری تفتیش کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔