fbpx
ozIstanbul

ترکی جنگی ڈرونز کی تیاری میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے ، صدر ایردوان

ترک  صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ  ترکی جنگی ڈرونز کی تیاری میں صف  اول کے ممالک میں شامل ہے۔

صدر ایردوان نےبایراکتار اکینسی ڈرون  کی  پیداوار کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ترکی کچھ ہی عرصے میں جنگی  ڈرونز کی تیاری میں دنیا کے پہلے تین ممالک کی صف میں آ گیا ہے  اور بہت جلد ہم پہلے نمبر پر ہوں گے ۔

صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اکینسی ڈرون خطے حتی کہ پوری دنیا میں امن، انصاف اور اعتماد کی فضا قائم کرنے  کے لیے جاری جدوجہد میں   کلیدی لردار ادا کریں گے ۔

صدر نے ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی منصوعات کے استعمال میں اضافے کا بھی خیر مقدم کیا۔

ان کا  کہنا تھا کہ ترکی نے  جنگی ڈرونز کی ٹیکنالوجی میں جس  حد تک ترقی  کی ہے وہ ترکوں کی صلاحتیوں کا عکاس ہے ۔

پچھلا پڑھیں

ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان کی آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اگلا پڑھیں

30 اگست فتح کا دن

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے