fbpx
ozIstanbul

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی،پاکستانیوں کے لئے ہوٹل قرنطینہ کی لازمی شرط ختم

 

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی

پاکستانیوں کے لئے ہوٹل قرنطینہ کی لازمی شرط ختم کر دی

پاکستانی طالب علموں، ورک پرمٹ ہولڈرز اور رہائشی ویزہ رکھنے والوں کے لئے 10 روز کا قرنطینہ ختم کر دیا گیا

طالب علموں کے قرنطینہ کے لئے استنبول اور انقرہ میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز مختص

طالب علموں کو اپنی یونیورسٹی کی رجسٹریشن دکھانی ہو گی جس کے بعد انہیں نجی ہوٹل میں قرنطینہ کی لازمی شرط سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔ ان طالب علموں کو استنبول اور انقرہ کی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں قرنطینہ کرنا ہو گا

یہ فیصلہ ترک وزارت داخلہ نے پاکستانی سفارتخانے کی سفارش پر منظور کیا ہے

جن پاکستانیوں کے پاس ترکی کا ورک پرمٹ اور رہائشی ویزہ ہو گا انہیں بھی ہوٹل کے لازمی قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا تاہم یہ تمام افراد اپنی رہائش گاہوں پر 10 روز کا لازمی قرنطینہ کریں گے

پاکستانی سفارتخانے نے ترک حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جائیں گے اور ان کی ترکی واپسی کی راہ ہموار ہو جائے گی

پچھلا پڑھیں

ترکی: 7 کروڑ 50 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

اگلا پڑھیں

ترکی: جنگلات کا ایک بڑا رقبہ آگ سے تباہ ہو گیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے