fbpx
ozIstanbul

ترکی: 7 کروڑ 50 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

ترکی میں 7 کروڑ 50 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن تیزی سے جاری ہے۔

وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک 4 کروڑ سے زائد افراد کو پہلی ڈوز لگ چکی ہے جبکہ دوسری طرف 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

53 لاکھ 20 ہزار افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جا چکی ہے۔

یکم جولائی سے ترکی میں حالات نارمل ہونا شروع ہو گئے تھے۔

دسمبر 2019 سے شروع ہو نے کے بعد سے اب تک 192 ممالک میں کورونا وائرس نے 4 کروڑ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

دنیا میں اس وبائی مرض سے لڑنے کے لیے ممالک اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے، ماسک پہنیں جا رہے ہیں، صفائی کا خیال رکھا جا رہا ہے، ویکسین لگوائی جا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جا سکے۔

پچھلا پڑھیں

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹس محفوظ

اگلا پڑھیں

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی،پاکستانیوں کے لئے ہوٹل قرنطینہ کی لازمی شرط ختم

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے