ترکی کے ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 11 فوجی شہید ہو گئے۔
ترک وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر کا فلائٹ کے بعد مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 25 منٹ پر کنٹرول ٹاور کے ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں 11 فو جی شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
زخمی فوجیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔