ترکی میں شام کی سرحد کے قریب سے 4 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی ترکی میں 4 غیر ملکی شہریوں کو سرحدی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔
صوبہ کیلیس میں سرحدی محافظوں نے شام کی سرحد کے قریب لوگوں کا گروپ دیکھا۔
ذرائع نے میڈیا کے سامنے گرفتار کیے گئے لوگوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارو افراد کو ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کرنے کے باعث گرفتار کیاگیا ہے۔