تُرک پولیس نے شام سے تعلق رکھنے والے 3 شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تینوں پر الزام ہے کہ ان کے دہشت گرد تنظیم داعش اور اسلامی اسٹیٹ سے تعلقات ہیں۔
تینوں دہشت گردوں کو شمال مغربی صوبے بولو سے پیر کی صبح گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی تھی اور ثبوت ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا۔
فورسز نے تینوں دہشت گردوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے اور ڈیجیٹل مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تُرکی دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 2013 میں داعش کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے تُرکی میں دہشت گرد حملے تیز کر دیئے گئے تھے۔ دہشت گردوں نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خودکُش حملے، 7 بم حملے اور 4 مسلح حملے کئے جن میں 315 افراد جاں بحق ہوئے۔