turky-urdu-logo

ترکی، چین سے آنے والی ویکسین آج استنبول پہنچے گی

ترکی میں چینی ویکیسن کا پہلا حصہ جس میں 30 ملین خوراکیں شامل ہوں گی  ترکش ائیر  لائن  کے ذریعےآج بیجنگ سے استنبول پہنچے گا۔

 ائیر لائن کی جانب سے دی گئی انفارمیشن کے مطابق ویکیسن پہلے استنبول ائیر پورٹ پر اتاری جائے گی اس کے بعد دارلحکومت انقرہ میں۔

متوقع ہے کہ بوئنگ 777 قسم کا طیارہ ، ویکسین کے 17 کنٹینروں کے ساتھ ، بدھ کے روزاستنبول ہوائی اڈے پر اترے گا۔

ترک وزیر صحت فرحتین کو کا نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ترکی چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی 50 ملین خوراکیں خریدے گا ۔ جس میں سے 20 ملین دسمبر اور جنوری میں ترکی پہنچیں گی۔

وزیر نے مزید بتایا کہ ترکی جرمن کمپنی  بائیو ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی بھی  30 ملین خوراکیں خریدے گا۔

Read Previous

انقرہ : داعش سے تعلق رکھنے والے 35 عراقی شہری گرفتار

Read Next

ترک خاتون نے زیتون کی مدد سے کینسر کو شکست دے دی

Leave a Reply