
دورے کی دعوت چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے دی تھی
کورلوش عثمان کی ٹیم کا چیچنیا میں شاندار اور پُرتپاک استقبال
کورولوش عثمان کی ٹیم میں ڈرامے کے پروڈیوسر محمد بوذداغ، ڈائریکٹر متین گونے اور اداکار براق او جاوید شامل ہیں
ترک ڈرامہ سیریل کورلوش عثمان کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی
چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے روایتی استقبال کیا اور عشائیہ دیا
مہمانوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
صدر رمضان قادروف نے کہا کہ ترک بھائیوں کی میزبانی میرے لئے ایک فخر ہے
ترک ڈرامہ سیریل کی ٹیم کے اعزاز میں ایک میوزک کنسرٹ بھی ہوا۔ چیچنیا کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
رمضان قادروف نے کہا کہ ترک فنکاروں سے ملنے کے لئے وہ بہت بے تاب تھے۔ چیچنیا کی عوام اپنے ترک بھائیوں کی ایک جھلک دیکھنے کو تڑپ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج چیچنیا میں ایک خاص دن ہے کیونکہ جن ترک فنکاروں کو لوگ ٹی وی پر دیکھتے تھے آج وہ ان کے درمیان موجود ہیں
ترک فنکاروں نے چیچنیا کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ چیچنیا کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہو گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ اس استقبال کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ چیچنیا کے صدر اور عوام نے ان سے جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ کبھی نہیں بھلائی جا سکتی










One Comment
اسی طرح پاکستا ن ڈرامہ نگار وں کو بھی اسلا می تاریخ پر نظر ڈالنا چاہے تاکہ نوجوان نسل کو پتہ چلے کہ اسلا م کی تاریخ کیاہے