دنیا میں ملکوں کی ثقافت انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنے اور انکے ماضی کا خوبصورت چہرہ سامنے لانے میں مدد کرتی ہے۔ ہر ملک اپنی مختلف ثقافت کی مدد سے دنیا میں پہچانا جاتا ہے ۔ثقافت میں کچھ روایات ایسی بھی ہوتی ہیں جو دوسرے ممالک کو حیران ہونے پر مجبور کر دیتی ہیں۔
دنیا بھر کے تمام بڑے شہروں کی ثقافتوں کی طرح ترکی کے شہر استنبول میں بھی کچھ ایسی روایات پائی جاتی ہیں جو دیکھنے والے کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔
رمضان ڈرمر
رمضان المبارک رمضان کے مہینے میں آنے والا سب سے بڑا مذہبی فیسٹیول ہے جسے نہ صرف ترکی کے بلکہ پوری دنیا کے مسلمان عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک خدا تعالی کی رضا کی خاطر شام کو روزہ کھول کر خدا تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے رب کی دی گئی نعمتوں سے روزے کو کھولا جاتا ہے۔پورانے وقتوں میں جب آلارم والی گھنٹیاں موجود نہیں تھی تب رمضان کے مہینے میں لوگوں کو جگانے کے لیے ڈرموں کا استعمال کیا جاتا تھا ۔ صبح سحری کے وقت ڈرمرز اپنے ڈرموں کے ساتھ ہر گلی کوچے میں چکر لگاتے تھے اور ڈرم بجا کر لوگوں کو سحری کے لیے جگاتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ آلارم والی گھڑیاں آ گئی مگر آج بھی ترکی میں رمضان کے مہینے میں یہ ڈرمرز بلکل اپنے اسی روایتی انداز میں لوگوں کو سحری کے لیے جگاتے ہیں ۔ ڈرمرز لوگوں سے کچھ لینے کی بھی خواہش رکھتے ہیں اور لوگ انہیں پیسے یا کبھی کبھی اپنے گھر بلا کر کھانا بھی دیتے ہیں۔
جوتشی ) مستقبل کا حال)
ترکی میں پایا جانے والی ایک اور عجیب و غریب مگر مزیدار روایت مستقبل کا حال جاننا ہے ۔ استنبول کی نوجوان لڑکے لڑکیاں اس روایت سے بہت مانوس ہیں ۔اپنے مستقبل کے بارے میں جاننا اور اسکو بہتر کرنے کے لیے بہت سے لوگ اپنے مستقبل کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔مستقبل کا حال بتانے والے استنبول کے کافی شاپ میں بہت آسانی سے مل جاتے ہیں۔ لیکن اگر آ پ کسی ماہر سے اپنے مستقبل کا حال جاننا چاہتے ہیں تو اسکے لیے آپکو اسے وقت لینا پڑے گا۔
کیشکیک کا تہوار
کیشکیک ایک روایتی سٹیو ہے جو گندم اور جو کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے ۔اس سٹیو کو ایک لمبے وقت کے لیے ابالا جاتا ہے اور ابالنے سے پہلے پیٹا بھی جاتا ہے۔کیشکیک کا تہوار استنبول کے زیادہ آبادی والے محلوں میں بہت عام ہے ۔ کیشکیک کا سٹیو خاص طور پر مذہبی چھٹیوں یا شادی کی تقریبات میں بنایا جاتا ہے۔ کیشکیک سٹیو ہمیشہ ہی زیادہ تعداد میں بنایا جاتا ہے ۔ آپکو کئی بار ترکی کے اخباروں میں دیکھنے کو ملے گا کہ ایک گھنٹے میں زیادہ تعداد میں سٹیو تیار کرنے والے لوگوں کو خود پر فخر ہے۔اس بات سے اس تہوار کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
گاڑی کے ہارن کے ذریعے خوشی کا اظہار
استنبول دنیا کے ان شہروں میں سے ایک ہے جو ٹریفک کے سکنجے میں بہت بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گاڑیوں کے ہارن کی آواز استنبول کی سرکاری آوازبن چکی ہے۔کئی بار یہ آواز انسانوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہے کیونکہ ایک وقت میں بیشتر گاڑیاں ہارن کا استعمال کر رہی ہوتی ہیں۔لیکن استنبول میں گاڑیوں کو ایک خاص چیز کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر آپکی گاڑی کے شیشیوں پر سفید رنگ کی لیس لٹکی ہے تو اس ہارن کا مطلب یہ ہوگا کہ آپکی شادی ہو رہی ہے او ر دوسری طرف اگر منچلے گاڑی کے شیشیوں سے باہر نکل کر شور کر رہیں تو اس ہارن کا مطلب ہے کہ آپکو آرمی میں نوکری مل گئی ہے۔
بری نظر سے بچاو
ترکی میں رہنے والے لوگ بری نظر پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں ۔ ہر سال وہ اپنے گھروں میں ایک خاص قسم کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں سیسہ کو پگھلا کر اسے ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس بات کی یقین دہانی کرتے ہیں کہ بری نظر اب انکا پیچھا چھوڑ دے گی۔